گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 48 نئے کیسز رپورٹ

Oct 06, 2022 | 09:54:AM
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 48 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 11 ہزار 8 سو 7 ٹیسٹ کیے گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 0.41 فیصد رہی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح 3 اعشاریہ 28 فیصد لاہور میں رہی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 38 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔