ڈپٹی چیئرمین نیب کیلئے کون سا امیدوا ر فیورٹ ۔۔نام سامنے آگیا

Oct 06, 2021 | 23:24:PM
ڈپٹی چیئرمین نیب،سے متعلق ،اہم خبر
کیپشن: نیب ہیڈ کوارٹرز،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ڈپٹی چیئرمین نیب کے استعفے کے بعد نئے افسر کے نام پر کام شروع ہوگیا ہے۔نیب ذرائع  کے مطابق حکومتی حکام نے نیب کے ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ظاہر شاہ کے نام پر غور شروع کر دیا تھا تاکہ انہیں اگلے ڈپٹی چیئرمین نیب کے طور پر تعینات کیا جا سکے۔

تیب ذرائع  کے مطابق ظاہر شاہ نیب کے سینیئر افسروں میں شامل ہیں ۔ظاہر شاہ کی تعیناتی کیلئے  حتمی منظوری صدر پا کستان عارف علوی دیں گے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ظاہر شاہ بیورو کے سینئر ترین افسروں میں سے ایک  ہیں۔

یا د رہے کہ اس سے قبل آج (بدھ) صدر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کا استعفاقبول کر لیا۔وزارت قانون و انصاف نے ان کا استعفا قبول کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند کب نظرآنے کا امکان ؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی