ڈی جی خان میں افسوسنا ک واقعہ ۔۔تالاب میں نہاتے 5 بچے ڈوب گئے

Oct 06, 2021 | 17:39:PM
ڈی جی خان،تالاب،میں،بچے ،ڈوب ،گئے
کیپشن: بچے تالاب میں ڈوب گئے،فائل ٹوفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی خان چوٹی کے علاقے بستی جیون جندانی میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بستی جیون جندانی میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش شروع کردی۔
ریسکیو کے مطابق 5 بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ہے تاہم ابھی تک 3 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور دو بچوں کی تلاش کی جارہی ہے، پانچوں بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے متعلق بڑی خبرآگئی