آئس کریم بہت ٹھنڈی ہے۔۔۔!!

Oct 06, 2021 | 14:14:PM
آئس کریم، بلی ، ردعمل
کیپشن: آئس کریم کھاتے ہوئے بلی کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان حساس ہو تاہے لیکن حیوان بھی بہت نرم اور حساس ہوتےہیں، اس بات کا اندازہ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے بخوبی لگایا جاسکتاہے۔ اس ویڈیو کو بہت زیادہ لائکس مل رہے ہیں۔

ٹویٹر پر سکاٹ وسک نامی ایک شخص نے ویڈیو شئیر کی ہے ، جس میں واضح طور پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جانور بھی ٹھنڈی اور گرم چیزوں کے بارے میں کتنے حساس ہوتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی پالتو بلی کو چمچ کی مٹھی سے آئس کریم کا ذائقہ چکھانے کی کوشش کرتا ہے اور جیسے ہی وہ بلی کے منہ میں تھوڑی سے آئس کریم ڈالتا ہے تو اس بلی کا ردعمل دیدنی ہے۔ بلی ٹھنڈی آئس کریم سے اتنی بیزار ہوتی ہے کہ وہ فوری پیچھے ہٹ کر کرسی پر لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے۔ بلی کی اداکاری سے بھرپوریہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ظالم کھلاڑی۔۔ریفری کو فٹبال بنا لیا۔۔ ویڈیو دیکھ  کر لوگ پریشان