ظالم کھلاڑی۔۔ریفری کو فٹبال بنا لیا۔۔ ویڈیو دیکھ  کر لوگ پریشان

Oct 06, 2021 | 13:08:PM
برازیل، کھلاڑی، لات ، مار
کیپشن: برازیل کا مقامی کھلاڑی ریفری کو لات مار رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاطینی ملک برازیل میں فٹبال کے ایک میچ کے دوران ایک ظالم کھلاڑی نے ٹیم کے ریفری کو ہی فٹبال بنا لیا اور اس کے سر میں لاتیں مار کراسے شدید زخمی کردیا۔ کھلاڑی کی طرف سے کئے گئے اس انتہائی غلط اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ کھیلوں کے شائقین ویڈیو دیکھ کر پریشان ہو گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس  کے مطابق برازیل پولیس نے میچ کے دوران ریفری پر تشدد کرنے پر  ونسیو آئرس شہر کے ساؤ پالو کلب کے کھلاڑی ولیم ربیرو کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے کھلاڑی کو ایڈمنڈو فکس سٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس نے ریفری روڈریگو کریویلارو زمین پر گرانے کے بعد اس کے سر میں بیدردی سے لاتیں ماریں کیونکہ اس نے اسے ییلو کارڈ دکھایا تھا۔

 کھلاڑی نے ریفری کو زور دار لات اس وقت ماری جب ریفری نے میچ روکنے کا مطالبہ کیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق منتظمین نے میچ فوری طور پر ختم کر دیا جبکہ گورانی کے حق میں اسکور 1-0 تھا۔

ساؤ پاؤلو کلب نےاس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک بیان میں کہا کہ کسی شخص کی زندگی کے ساتھ ایسی مہم جوئی کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں ریفری روڈریگو کریویلارو کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ جارحانہ رویہ  کسی مسئلے کا حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ہو رہاہے، نہیں ہورہا نا ،اس کے ابا نہیں مان رہے‘ ویڈیو وائرل