’’جنگ بندی بدستور برقرار ہے،فائرنگ افغانستان کی طرف سےہوئی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان نے چمن میں پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے افغانستان کی جانب سے پھیلائے گئے دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کےمطابق چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے فائر کا ذمادارانہ طریقے سے جواب دیا۔
پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر کا ذمادارانہ طریقے سے جواب دیا ۔
وزارت اطلاعات نےسرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتا ہے۔
وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا،پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے،پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر