روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، یورو اور برطانوی پاؤنڈمہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھےروز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.86 روپے سے کم ہوکر 280.85 روپے پربند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 281.89 روپے کا ہوگیا ۔تاہم یورو 73 پیسے اضافے سے 326.70 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 63 پیسے اضافے سے 371.08 روپے، سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.59 روپے پرآگیاجبکہ یو اے ای درہم 4 پیسے کمی سے 77.42 روپے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کمی سے 159069 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 160590 کم ترین سطح 158252 رہی۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 159578 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روزبادل برسیں گے یا دھند کا راج ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی