بانی پی ٹی آئی کے بھانجے کی موبائل فون حوالگی کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کیخلاف جناح ہاؤس حملے کےمقدمہ میں عدالت نے شاہ ریز خان کی موبائل فون حوالگی کی درخواست خارج کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کی عدالت میں شاہ ریز خان کی موبائل فون کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سپرداری کی درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیا ،شاہ ریز خان کے وکیل نے موبائل فون حوالگی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی ،شاہ ریز خان نے اپنے آئی فون موبائل کی سپرداری پر حوالگی کی درخواست دائر کی تھی ، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ میرا موبائل فون بطور مال مقدمہ پولیس کے پاس ہے،میرا موبائل فون سپرداری پر مجھے دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل مال مقدمہ ہے اور مقدمہ کا فیصلہ تک پولیس کے پاس رہے گا ۔
واضح رہےکہ شاہ ریز خان کا موبائل فون پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں قبضہ میں لیا تھا۔ملزم کی جناح ہاؤس حملہ کیس مین ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔ملزم شاہ ریز خان بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا بیٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:1 نہیں 2 نہیں3 نہیں چار چار سینیٹرز کو آن لائن فراڈیوں نے چونا لگا دیا