یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران مستعفی

Nov 06, 2025 | 16:15:PM
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمے میں مبینہ رشوت لینے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے سات افسران نے استعفے دے دیئے۔
 ذرائع کے مطابق ڈی جی این سی سی آئی اے نے یہ استعفے وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیئے ہیں جن کی منظوری وزارت داخلہ دے گی۔
ذرائع کے مطابق آٹھ افسران کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،استعفیٰ دینے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈی ڈی زوار احمد، اے ڈی مجتبیٰ ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان، سب انسپکٹر یاسر رمضان اور علی رضا شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈی ڈی ایاز خان تاحال مفرور ہیں،ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے مقدمے میں مبینہ طور پر رشوت لی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔