تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔
ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔
صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت 7روپے 41پیسے کم کی،ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیج کا اعلان ہوا۔
صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا ؟ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس اسٹرکچرکے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ہے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ میٹرنگ صارفین پر کتنے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے؟
صنعتی صارفین کے مطابق انڈسٹری گردشی قرض پر3روپے 23پیسے سرچاج دے رہی ہے، اب دوبارہ بینکوں سے لیے گئے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔
ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات، چوری کم نہیں ہوتی، ریکوری بہتر نہیں ہوتی تو گردشی قرضے بڑھتا رہے گا۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ اضافی نقصانات اور کم ریگوری سے نقصانات بڑھے ہیں، نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی اور جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔