چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع

Nov 06, 2025 | 13:03:PM
چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ۔
گلگت بلتستان کونسل کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان وچیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گورنرگلگت بلتستان کی مشاورت سے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 5 نومبر سے مؤثر ہوگی جو 70 سال کی عمر مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ۔
 جسٹس سردار محمد شمیم خان 3 سال تک گلگت بلتستان میں عدالت عظمیٰ سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور کنٹریکٹ چیف جسٹس فرائض سرانجام دے چکے ہیں،آج انکی مدت مکمل ہوئی اورکل سے نئی تعیناتی  ہوگی اوروہ 70 سال کی عمر کی حد تک بطور چیف جج اپنے فرائض سر انجام دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی رہنمافریال تالپورکاگھراوردیگر32پلاٹس جعلسازی سے فروخت