پی پی رہنمافریال تالپورکاگھراوردیگر32پلاٹس جعلسازی سے فروخت 

پلاٹس کی فروخت میں جعلسازی ثابت ہونے پرتین سب رجسٹرارز ملازمت سے فارغ 

Nov 06, 2025 | 12:38:PM
پی پی رہنمافریال تالپورکاگھراوردیگر32پلاٹس جعلسازی سے فروخت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں پلاٹس کی فروخت میں جعلسازی ثابت ہونے پرمحکمہ بورڈ آف ریونیو نے تین سب رجسٹرارز کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
جعلسازی کےذریعےپی پی رہنمافریال تالپورکاگھراوردیگر32پلاٹس فروخت کئے گئے،محکمہ بورڈ آف ریونیو کی تحقیقاتی کمیٹی نے جعلسازی ثابت کردی۔

 یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمٰن قمر کونازیباویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکرتاوان مانگنے والا گرفتار
ملازمت سے فارغ ہونے والوں میں دو اسسٹنٹ اوردو کلرکس بھی شامل ہیں ،ملازمت سے فارغ ہونے والوں میں منصور سومرو ،عبدالرزاق ڈہر ،منور دھاریجو ،عزیر درانی،مختیار ذوالفقار کیریو اورمحسن میرانی شامل ہیں،ملازمت سے فارغ کرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔