27ویں آئینی ترمیم کی منظوری،تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے تمام وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کیے،وزیراعظم نے وزرا ء اور ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا،اجلاس میں تحریک انصاف اور جے یو آئی کو بھی دعوت دی گئی ،اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اور پارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی، شرکا کو آئینی ترمیم کے خدوخال سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:8طیارے!ٹرمپ کا نیا دعویٰ،بھارت کے زخم پھر ہرے
اسپیکر قومی اسمبلی تمام جماعتوں سے ترمیم کی حمایت کی درخواست کرینگے،سپیکر ایاز صادق پارلیمانی رہنماؤں سے الگ الگ بھی ملیں گے۔
اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی،ن لیگ نے اپنے اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کو آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے مطلوبہ 224 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔