آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے، باجوہ ترمیم دوبارہ ہونے کا تاثر ہے:مولانا فضل الرحمن 

Nov 06, 2025 | 00:42:AM
آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے، باجوہ ترمیم دوبارہ ہونے کا تاثر ہے:مولانا فضل الرحمن 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے، ایک سال میں دوسری ترمیم آ رہی تھی، باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم کرائی اب پھر وہی ہونے کا تاثر ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ جب جبرکے تحت ترامیم کی جائیں گی تو پھر عوام کا کیا اعتماد رہ جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو عوام کاکیا اعتقاد آئین پر رہ جائے گا، ہم نے چونتیس شقوں پر حکومت کو دستبردار کرایا، جو چھبیسویں ترمیم سے بچایا اب پھر وہی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

امیر جے یو آئی کے مطابق ہمیں ابھی تک مسودہ نہیں ملا، ہم ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے، معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم ہے کل تک تو کہتے تھے ابھی چھبیسویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی، آج افغانستان پر جو الزام لگایا جارہا ہےکہ یہی ایران پرلگایا جا رہا تھا، ہمیں پروپاکستان افغانستان چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:36 افراد سائنسی تجربے کیلئے 'زندہ دفن' ہوگئے