مشہور ترک ڈرامے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Nov 06, 2021 | 19:02:PM
کورلس عثمان ، ڈرامہ
کیپشن: کورولس عثمان‘ نے ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ نے ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
 سیریز کے مرکزی کردار عثمان بے کی بیوی کا کردار ادا کرنےوالی ترک اداکارہ اوزگے تورے نے انسٹا گرام پر ایوارڈ کےساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ترک زبان میں لکھا کہ’ ہم نے کورولس عثمان کی ٹیم کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کیا ہے جوکہ ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ہے‘۔ترک اداکارہ اوزگے تورے نےسیریز ’کورولس عثمان‘ میں ارطغرل غازی کے بیٹے اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان بے کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ڈرامے کے ہندوستان میں بھی چرچے