دیوار کے درمیان پھنسے ہوئےشخص کو دو روز بعد نکال لیا گیا

Nov 06, 2021 | 13:39:PM
دیوار میں پھنسے ہوئے شخص کودو روز بعد نکال لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کے ایک تھیٹر میں دیوار کے درمیان پھنسے برہنہ شخص کو  دیوار توڑ کر باہر نکال لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کی ریاست سیرا کیوز میں پیش آیا جہاں ایک شخص تھیٹر کی دیوار کے بیچ میں پھنس ہوا تھا، دیوار میں سے کسی کے چیخنے اور مدد کے لیے پکارنے کی آواز پر ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دیوار کو توڑا تو اس میں سے ایک برہنہ شخص برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہےکہ ممکنہ طور پر یہ شخص دو روز سے دیوار کے درمیان پھنسا ہوا تھا جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ مذکورہ شخص کس طرح سے دیوار کے درمیان جا پھنسا تاہم تھیٹر ڈائریکٹر کا بتانا ہےکہ اس شخص کو رواں ہفتے کے شروع میں تھیٹر کے آس پاس دیکھا گیا تھا لیکن اسے پکڑنے سے پہلے ہی وہ غائب ہوگیا۔

تھیٹر ڈائریکٹر نے بھی مذکورہ شخص کے تھیٹر میں داخلے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو عوام احتجاج پر مجبور ہوگی،عوامی رد عمل