سول ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سول ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے ،لاہور سمیت صوبہ بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تبدیل ہونے والے ججز کو گیارہ مئی تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول جج مس گلزیم اسلم کا لاہور سے ملتان ،سول جج مس رخسانہ امین کا لاہور سے راولپنڈی ،سول جج مس کرن نشاط کا لاہور سے گجرانوالہ ،سول جج مس وجہہ خواج لاہور سے گجرانوالہ ،سول نجم الثاقب کا لاہور سے سیالکوٹ ،سول جج ندیم احمد کا لاہور سے بہاولپور تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج مس نوشین زرتاج کا لاہور سے گوجر خان ،سول جج علیم ضیاءکا لاہور سے راجن پور ،سول جج صداقت علی خان کا لاہور سے میلسی ،سول جج محمد نعیم کا لاہور سے علی پور ،سول جج عمران رضا جعفری کا لاہور سے لیاقت پور ،سول جج مس مدیحہ ذوالفقار کا لاہور سے راجن پور ،سول جج محمد اسد ساجد لاہور سے یزمان ،سول جج ظہیر احمد کا لاہور سے جام پور ،سول جج مس نزہت جبیں کا لاہور سے گجرانوالہ ،سول جج احمد ندیم خان کا لاہور سے ڈی جی خان ، سول جج محمد اشفاق کا لاہور سے فیروزوالہ ،سول جج اسد عمران کا لاہور سے میاں چنوں ،سول جج محمد سہیل انجم کا لاہور سے میاں چنوں تبادلہ کر دیا گیا۔
اسی طرح سول جج مس نازیہ علی کا ملتان سے لاہور ،سول جج مس عابدہ ظفر کا ملتان سے لاہور ،سول محمد شعیب سرفراز کا علی پور سے لاہور ،سول جج محمد عبدالستار کا لیاقت پور سے لاہور ،سول جج امتیاز حسین کا راولپنڈی سے لاہور ،سول جج احسن رضا کا راولپنڈی سے لاہور ،سول جج مزمل حسین کا میلسی سے لاہور ،سول جج محمد اظہر فرید کا بہاولپور سے لاہور ،سول جج احسن صفدر کا گوجر خان سے لاہور ،سول جج محمد کاشف پاشا کا نارووال سے لاہور ،سول جج عابد حسین کا یزمان سے لاہور ،سول جج محمد علی امجد کا گجرانوالہ سے لاہور ،سول جج مس حمیرہ نواز خان نواز خان کا بہاولپور سے لاہور ،سول جج سلیم زاہد سلیم کا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کر دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا