روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

May 06, 2026 | 18:55:PM
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے سستاہوکر 279.98 روپے،یو اے ای درہم 15 پیسے سستاہوکر 76.70 روپے کاہوگیا جبکہ یورو 1.14 روپے مہنگا ہوکر  330.22 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.39 روپے مہنگاہوکر 382.07 روپے،سعودی ریال 14 پیسے مہنگاہوکر 75.20 روپے پر پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں یہ معمولی کمی مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن اور درآمدی ادائیگیوں میں کمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو روپے کی قدر میں مزید استحکام آ سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ،منظوری بھی دیدی گئی