لیڈی وارڈرز کی بھرتی ،امیدواروں کے فزیکل اور تحریری امتحان مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔
لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی وویمن جیلز میں لیڈی وارڈرز کی بھرتی کی جا رہی ہے،امیدواروں کے فزیکل اور تحریری امتحان کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے ،بھرتی کے عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
کسی بھی شکایت کی صورت میں اعلیٰ افسران سے براہ راست رابطے کی سہولت موجود ہے،آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں،شکایات کے ازالے کیلئے ریویو بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا،میرٹ، شفافیت اور انصاف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی