گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی کی مدت میں 14 جون تک توسیع کی منظوری
کیپشن: فوجی اہلکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کی تعیناتی میں توسیع کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی مدت میں 14 جون 2026 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کےتحت فوج کو تعینات کیا۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں وفاقی حکومت نےاس سال مارچ میں گلگت بلتستان میں فوج تعینات کی تھی،وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان کے3اضلاع میں فوج تعینات کی تھی،گلگت، سکردواورشگرکےاضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی گئی،مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اورسول آرمڈفورسزتعینات کرنےکی منظوری لی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ،منظوری بھی دیدی گئی