ہم امریکا اور ایران کو 47 سال کے بعد مذاکرات کی میز پر لائے: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم امریکا اور ایران کو 47 سال کے بعد مذاکرات کی میز پر لائے۔
اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے امریکا ایران سے کہا کہ آپ ساتھ بیٹھیں، ہم سے کہا گیا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھیں، ایران کہتا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس سے پہلے بالواسطہ مذاکرات ہوتے رہے، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران کے درمیان اسلام آباد میں 21 گھنٹے مذاکرات ہوئے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کی پاسداری کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے، بھارت پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام لگا کر پاکستان پر حملہ آور ہوا، پاکستانی قوم نے معرکۂ حق میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں فلسطین میں خونریزی رکی نہیں تو اس میں کمی ضرور آئی ہے۔