نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ معطل

May 06, 2026 | 15:06:PM
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 3 مارچ 2026 کو این سی سی آئی اے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،سنگل بنچ نے وفاقی حکومت کو 6 ماہ میں این سی سی آئی اے کے سروس رولز نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے پراسیس مکمل ہونے تک این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی تادیبی کارروائی سے روکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات عدم پیروی کی بنیاد پر داخلِ دفتر
کیس ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کے کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق تھا۔