ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 29 ویں برسی آج گوجرانوالہ میں منائی جا رہی ہے

May 06, 2026 | 00:32:AM
 ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 29 ویں برسی آج گوجرانوالہ میں منائی جا رہی ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)ملک وقوم کے بہادر دلیر سپوت ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو قوم کا سلام,ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید نے 6 مئی 1997 کو فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا.

آج گوجرانوالہ میں شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کی 29 ویں برسی منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب کا انعقاد ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ میں ہوگا.

ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید 6 مئی 1997 کو دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے،وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے گھر سے آفس جارہے تھے، ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید نے قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے فورس اور شہریوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے منفرد مقام حاصل کیا۔

ملک وقوم کے لیے قربانیوں کے اعتراف میں گوجرانوالہ پولیس لائنز کا نام ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے نام سے منسوب کیا گیا،گوجرانوالہ پولیس اور شہریوں کی جانب سے ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ، مرکزی تقریب کا انعقاد ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں ہوگا ۔

سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران یادگار شہداء پر حاضری دیںگے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، پولیس کا چاق وچوبند دستہ سلامی پیش کرے گا  اور ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے بلند درجات کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید  ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری کیخلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان