معاشی تھنک ٹینک نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مسترد کر دیا، تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ ٹیکس آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر افسران کو لا محدود اختیارات دے دیئے گئے ہیں، ایف بی آر عدالتی حکم امتناع کے باوجود ریکوری کر سکتا ہے۔
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری نے صدارتی ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس پر شددید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر افسران کو لا محدود اختیارات دے دیئے گئے ہیں، آرڈیننس کے تحت ایف بی آر عدالتی حکم امتناع کے باوجود ریکوری کر سکتا ہے، ایف بی آر کے اس اقدام سے کاروبار مفلوج ہو کر رہ جائیں گے۔
ایف بی آر کے اس اقدام سے تندازعات کے دوران عدالتی تحفظ ختم ہو جائے گا، ایف بی آر افسران کو کاروباری حدود میں مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا اختیار دیا گیا ہے۔
ایف بی آر افسران کی مسلسل مانیٹرنگ کاروباری سرگرمیاں روکنے کے مترادف ہے، آرڈیننس ک تحت ایف بی آر کو سامان ضبط کرنے کا بے تحاشا اختیار دیا گیا ہے، ایف بی آر کے اس اقدام کاروباری غیر یقینی پیدا ہوگی، انکم ٹیکس آرڈیننس کے ذریعے ملکی معاشی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
غیر متوقع ٹیکس ڈیمانڈ اقتصادی سرگرمیوں کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں، ای پی بی ڈی ٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر واپس لے، حکومت کاروباری برادری سے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرے، ٹیکس ریکوریز کے لیے مہلت کا قانونی وقت بحال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی :بھارت کیخلاف پورا ایوان ایک زبان