وزیراعظم اوروزیر داخلہ کامچھ میں فورسز کی گاڑی پردہشتگرد حملے کی شدید مذمت

May 06, 2025 | 19:17:PM
 وزیراعظم اوروزیر داخلہ کامچھ میں فورسز کی گاڑی پردہشتگرد حملے کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی   نےمچھ ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی و نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ 

وزیراعظم نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے صوبیدار عمر فاروق ، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز،  سپاہی واجد احمد فیض , سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء کی۔

وزیراعظم کی شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پوری قوم ملک کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاک افواج کے بہادر جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے ہر وقت تیار ہیں،ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ 

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ 

وزیرداخلہ  محسن نقوی نے مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید پاک فوج کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے،وزیرداخلہ نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے  رہیں گے،شہداء  کی قربانی رائیگاں نہیں جاۓ گی،شہداء قوم کے ہیرو ہیں، شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔  

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ صوبیدار عمر فاروق ۔نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز۔ سپاہی واجد احمد فیض،سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 بہادر سپوت شہید