’ایک کروڑ دو ورنہ جان سے ماردیے جاؤگے‘ محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول

May 06, 2025 | 16:39:PM
’ایک کروڑ دو ورنہ جان سے ماردیے جاؤگے‘ محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑبھارتی روپے   تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ریاست اتر پردیش کے ضلع  امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے  پولیس سٹیشن میں  ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے،ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص کی جانب سے  بذریعہ ای میل محمد شامی سے  ایک کروڑ بھارتی روپے  تاوان طلب کیا گیاہے،ایف آئی آرکے متن کے مطابق  دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی  ہے جب کہ بھارتی پولیس کی جانب سےکارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائززحیدرآباد کا حصہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کا آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان