پارلیمنٹ آئینی دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

May 06, 2023 | 22:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے آئین سازی کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، پارلیمنٹ آئینی دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن کرا کے پاکستان کےخلاف سازش کی جا رہی ہے، آڈیو لیک نے تمام کرداروں کو بے نقاب کر دیا، پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونا چاہیئے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کی نا اہلی میں کلیدی کردار ادا کیا، نواز شریف کو منظر نامے سے ہٹا کر ملک کا نقصان کیا گیا، ثاقب نثار بطور پی ٹی آئی ایجنٹ کام کرتے رہے، ثاقب نثار نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نوازشریف کو نااہل کیا،  ثاقب نثار دن رات سوموٹو کا حق استعمال کرتے تھے، ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس میں سوموٹو نہیں لیا۔