بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

May 06, 2023 | 22:16:PM
بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا
کیپشن: بھارتی طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔بھارتی ایئر لائن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں ہسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسی کمپنی کے طیارے سے سانپ بھی مل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر کی اہلیہ پر 2 افراد کا حملہ،پھر کیاہوا؟ بڑی خبر آگئی