سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کی ،ابھی مزید آگے بڑھنا ہے، آصف علی زرداری

May 06, 2022 | 18:06:PM
سابق صدر آصف علی زرداری، سیاسی طور، پہلی کامیابی حاصل کی، ابھی آگے کی طرف بڑھنا ہے،
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری کا کہناہے کہ سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کی اور ابھی آگے کی طرف بڑھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے زرداری قبیلے کے زعما سے ملاقات کی،سابق صدر نے سلام خان زرداری، نور نواز زرداری، رضا محمد زرداری، ذوالفقار زرداری، رئیس رسول داد زرداری ودیگر سے ملاقات کی ، آصف زرداری نے بابو آفتاب زرداری، سکندر خان زرداری، عفان زرداری، اسرار حسین زرداری ودیگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پر ضیاالحسن لنجار، غلام قادر چانڈیو، عبدالستار کیریو، عاشق زرداری، غلام قادر مری قاسم سومرو، سلیم جلبانی ودیگر موجودتھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری قبیلے کے معززین کو عید کی مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ زرداری قبیلے نے مجھ پر ہمیشہ مکمل اعتماد اور بھروسہ کیا ہے، میں نے پہلے بھی آپ کے لئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی آپ کے مسائل کے حل کو ترجیح دوں گا،آصف زرداری نے کہاکہ سیاسی طور پر میں پہلی کامیابی حاصل کی اور ابھی آگے کی طرف بڑھنا ہے، انہوں نے کہاکہ درس گاہوں کے قیام اور ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کی چھٹی بحال ہوگی یا نہیں ؟؟حکومت نے فیصلہ کرلیا