وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام ۔۔۔رانا ثنا اللہ نے ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان بھی پریشان ہوجائینگے

May 06, 2021 | 23:17:PM
وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام ۔۔۔رانا ثنا اللہ نے ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان بھی پریشان ہوجائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام جعلی تبدیلی کو ہمیشہ کےلئے سمندر برد کردینگے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ پی پی 84سے لیگی امیدوار معظم کلو کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ میاں نوازشریف کا بیانیہ کامیاب ہوااور میاں شہباز شریف کی محنت ایک مرتبہ پھر رنگ لائی ہے۔مسلم لیگ(ن)کے امیدوار معظم شیر کلو نے 2018کے الیکشن کی نسبت 7ہزار زائد ووٹ لئے اور 10 ہزار سے زیادہ لیڈ سے کامیابی حاصل کی ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ کل تک کہتے تھے نوازشریف کا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے وہ آج کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے۔پی پی 84خوشاب کی عوام بھی مبارکباد کی مستحق ہے جہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔ووٹ چوروں اور دھاندلی زدہ ٹولے کی انتقامی سیاسی ایک بار پھر خوشاب میں دفن ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے ڈھائی سالوں میں جو تباہی مچائی ہے، اس کا حساب لیا جائے گا۔کسی چینی،آٹا ،پیٹرول مافیا اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دینگے۔
یہ بھی پڑھیں:مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر کے بعد مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے خوبصورت تصاویروائرل