اسحاق ڈار کا عباس عراقچی کو فون، صورتحال پر تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہِ خیال کیا۔
اسلام آباد مین فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے حالیہ پیشرفت کے حوالے سے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی