شوبزمیں کیسے قدم رکھا؟اداکارہ طوبیٰ انورنے اہم انکشاف کردیا

Mar 06, 2026 | 14:53:PM
شوبزمیں کیسے قدم رکھا؟اداکارہ طوبیٰ انورنے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ طوبیٰ انور نے شوبز میں قدم کیسے رکھا؟اداکارہ نے اس حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
طوبیٰ انور نے پہلےپروڈکشن کے شعبے میں کام کیا جہاں ان کی ملاقات مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ہوئی اورجلدہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک نہ چل سکی اوردونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے ساتھ شادی کے بعد طوبیٰ انور پہلی بار ٹی وی سکرین پر آئیں اور جلد ہی ناظرین میں مقبول ہو گئیں،طلاق کے بعد طوبیٰ انور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’مہرہ ‘‘میں ان کی اداکاری کوکافی پسند کیا جارہاہے۔

 اداکارہ نے نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نےاپنے شوبزمیں قدم رکھنے کی ساری کہانی سنائی۔
طوبیٰ انور نے بتایا کہ میں نے اداکاری کے لیے کبھی خود کسی پروڈکشن ہاؤس سے رابطہ نہیں کیا بلکہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مجھے آڈیشن کے لیے زور دیا تھا۔


طوبیٰ انور نے بتایا کہ اسی آڈیشن کی بنیاد پر مجھے اداکاری کا موقع ملا اور اس کے بعد سے میں مسلسل مختلف ڈراموں میں کام کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلوں کیلئے نیا معیار جاری کر دیا
معروف اداکارہ نے کہا کہ میں نے باقاعدہ طور پر اداکاری کو منتخب نہیں کیا تھا بلکہ یہ سب کچھ خود بخود میری زندگی میں ہوتا چلا گیا۔