پنجاب میں’’ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ 2026‘‘ متعارف کرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)حکومت پنجاب نے’’ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ 2026‘‘ متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ایکٹ کے ابتدائی خدوخال تیار کرلیے اورابتدائی مسودہ حکومت کو بھی پیش کردیا گیا ہے ۔
لاہور کے مال روڈ کو مکمل طور ہائی سیکورٹی اور ریڈ زون بنایا جائے گا ،نئے قانون کے تحت حساس علاقوں میں جلسے جلوس اور احتجاج محدود ہو سکیں گے،ڈسٹرکٹ اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر علاقے ریڈ زون قرار دیے جائیں گے۔
سیکرٹری داخلہ کو کسی بھی علاقے کو ریڈ زون بنانے کا اختیار دینے کی تجویزدی گئی ہے،مال روڈ سمیت اہم سرکاری تنصیبات کے اطراف سخت سکیورٹی زون قائم کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی سلامتی اور سرکاری عمارتوں کا تحفظ ہے،مجوزہ بل منظور ہونے کی صورت میں لاہور کے مرکزی علاقوں میں احتجاج مشکل ہو جائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب جلد مسودہ پنجاب اسمبلی کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا ۔