سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ہنڈریڈانڈیکس کئی حدیں کھوبیٹھا

Mar 06, 2026 | 10:58:AM
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ہنڈریڈانڈیکس کئی حدیں کھوبیٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد انڈیکس ایک بار پھر کئی حدیں کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 154 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد عالمی  سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کارجحان ہے،امریکا کی ڈوجونز مارکیٹ میں 1.6 فیصد کمی ہوئی ہے، یورپی اور ایشائی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھاجارہاہے،جنوبی کوریا کی مارکیٹ ایک وقت میں 12 فیصد تک نیچے گر گئی، نکی جاپان کا انڈیکس بھی 3 فیصد کم ہوگیا۔