سینئر اداکارہ شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی نے شادی کر لی

Mar 06, 2022 | 15:10:PM
اریبہ علوی، فائل فوٹو
کیپشن: اریبہ علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی نے شادی کرلی،  خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اریبہ علوی نے اپنی شادی کی تصاویر شئیر کر دی ہیں، اریبہ علوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر لال رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے 4 مارچ کو نکاح کیا۔زندگی کے اس حسین لمحے پر اریبہ علوی نے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اریبہ علوی نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ایک تصویر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ آخر کار میں نے ʼہاںʼ کردی۔

اریبہ علوی کو ان کے منگیتر نے ʼٹرٹل بیچʼ پر خوبصورتی سے سجے ساحل پر پروپوز کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے ہاں کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان یوٹرن لینےکے عادی ،مستعفی ہو جائیں۔ بلاول بھٹو