میرا100روپیہ واپس کرو ورنہ۔؟دوست نے انتہائی خوفناک قدم اٹھالیا

Mar 06, 2022 | 08:54:AM
اینٹیں مار کر قتل، فائل فوٹو
کیپشن: اینٹیں مار کر قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 100 روپے قرض واپس نہ کرنے پر طیش میں آکر ایک دوست نے دوسرے دوست کے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے گراگئوم میں ایک دوست ارجن یشونت سنگھ نے دوسرے دوست منوج سے 100 روپے قرض لیا تھا، دونوں دوست ایک ساتھ ہی ملازمت بھی کیا کرتے تھے۔منوج نے ادھار واپسی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور منوج نے طیش میں یشونت کے سر پر اینٹ دے ماری اور اس وقت تک مارتا رہا جب تک سر کچل نہیں گیا۔

 ارجن یشونت کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب کہ ملزم منوج فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا اور تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    محبت جذبہ آفاقی:گھوڑا کئی میل تک پیچھے بھاگتا رہا ۔ویڈیو وائرل