بحری جہاز کو اڑتے دیکھ کر فو ٹو گرا فر بھی دنگ رہ گیا ،تصویریں وائرل

Mar 06, 2021 | 20:59:PM
بحری جہاز کو اڑتے دیکھ کر فو ٹو گرا فر بھی دنگ رہ گیا ،تصویریں وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ کے ساحلی علاقے کی ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں بحری جہاز پانی سے اوپر اڑتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان تصا ویر کو فو ٹو گرا فر ڈیوڈ مورس نے کورنوال کے علاقے کے قریب کھینچا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ میں ماہر موسمیات ڈیوڈ برائن نے کہا کہ اس طرح کا انوکھا نظارہ ایسے خاص ماحول میں خم دار روشنی کا نتیجہ ہوتا ہے۔


اس طرح کے آنکھوں کو دھوکا دینے والی تصاویر کے لیے سپیرئیر میراج کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، جس میں بینائی کے سامنے والی لکیر میں ہوا اوپر کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے۔فوٹوگرافر  نے بتایا کہ وہ تصویر کو کھینچنے کے بعد دنگ رہ گئے تھے 'سپرئیر میراجز اس وقت ہوتے ہیں جب سمندر کی سطح کے قریب ہوا اوپر موجود ہوا سے زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے'انہوں نے بتایا کہ ٹھنڈی ہوا میں کثافت گرم ہوا کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ساحل یا زمین پرکھڑے فرد کی آنکھوں کی جانب جانے والی ہوا خم کھا جاتی ہے اور نظر آنے والی چیز بدلی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس طرح کے مناظر میں مختلف تصاویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجاتی ہیں، جیسے ان تصاویر میں بحری جہاز پانی سے اوپر اڑتا محسوس ہورہا ہے جبکہ کئی بار وہ چیز کسی دوسرے اینگل سے نظر آتی ہے۔