وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ثالثی کیلئے اہم پیغام پہنچائیں گے

Jun 06, 2026 | 22:10:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ثالثی کیلئے اہم پیغام پہنچائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے ثالثی کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع اور ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت، بشمول فیلڈ مارشل، کا خصوصی پیغام ایرانی حکام تک پہنچائیں گے, یہ پیغام ایران کی اعلیٰ قیادت اور سپریم لیڈر تک بھی پہنچایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق محمد علی خامنائی  سےبھی ملاقات کا امکان ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دورہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی تناؤ میں کمی کے امکانات پر بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے