الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں

Jun 06, 2026 | 18:16:PM
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن )گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز تک انتخابی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی سے متعلق تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں 551 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 349 کو حساس جبکہ 488 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف اضلاع میں فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے