گلو کار فلک شبیر کا عوامی مقامات پر مختصر لباس کا بیان ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

Jun 06, 2026 | 10:21:AM
گلو کار فلک شبیر کا عوامی مقامات پر مختصر لباس کا بیان ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے ضابطے کے نفاذ کی اپیل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بڑی تعداد نے اسے ذاتی آزادیوں میں مداخلت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی موسیقی کی دنیا کے معروف گلوکار فلک شبیر ایک حالیہ سوشل میڈیا بیان کے بعد عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، ویپ پوڈز کے خلاف پنجاب حکومت کے کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ بازاروں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر مختصر لباس پہننے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

فلک شبیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2 بیٹیوں کے والد کی حیثیت سے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر اس مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو معاشرہ ثقافتی طور پر نقصان کا شکار ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی

فلک شبیر کی اہلیہ اور معروف اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بھی اس بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہوگیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اس پر بحث شروع ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فلک شبیر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’اخلاقی پولیسنگ‘ قرار دیا۔

 بعض صارفین کا کہنا تھا کہ لباس کا انتخاب ہر فرد کا ذاتی حق ہے اور معاشرتی اقدار کے نام پر لوگوں کی نجی آزادیوں کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔

 کئی تبصروں میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر اسلامی اصولوں کی بات کی جا رہی ہے تو پھر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بھی اسی معیار پر پرکھا جانا چاہیے۔

دوسری طرف متعدد صارفین نے ان کے بیان کو سراہا ہے۔