وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ضلع کچی میں2 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے کولپور میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےسیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،دہشت گردوں کو نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور آلہ کاروں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز بہادری سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔بہادر سیکیورٹی فورسز پر قوم کو فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثناء یوسف کا قتل،’’ذمہ داری ہم پر ہے مرد‘‘ گلوکار علی ظفر کاویڈیو پیغام