اداکارہ عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت کرنے کی وجہ بتا دی

Jun 06, 2022 | 15:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اداکارہ عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت کرنے کی وجہ بتا دی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ عفت عمرنے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی حمایت کرنیکی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عفت عمر کے ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ مریم نواز کے لیے ٹوئٹ کرتی ہیں اور آپ ان چند فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں مریم نواز جواب بھی دیتی ہیں، تو آپ کی یہ بات چیت مریم نواز کے ساتھ کیسے شروع ہوئی؟'اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ک’’ ہماری یہ بات چیت ٹوئٹر پر ہی شروع ہوئی، عورت ہونے کی حیثیت سے میں ان کی جدوجہد جانتی ہوں اور وہ میری جانتی ہوں گی، یہ صرف عورت ہونے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں‘‘

۔عفت عمر نے مزید کہا کہ 'میرا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جمہوریت کے سفر میں اس وقت ہم ایک ہیں، جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے اور مل کر کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔