پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ 

Jun 06, 2021 | 18:23:PM
پی سی بی کا دورہ انگلینڈ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے لاہور سے انگلینڈ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے انگلینڈ روانگی کے شیڈول میں ردو بدل کیا گیاہے، پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑیوں 23 جون کو انگلینڈ نہیں جا ئیں گے،چارٹرڈ فلائٹ 25 جون کی صبح لاہور سے ابوظہبی جائے گی۔ 
ذرائع کامزید کہناہے کہ پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑی لاہور سے ابو ظہبی پہنچیں گے،پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ابوظہبی سے چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے، چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستان سکواڈ 25 جون کو ابوظہبی سے مانچسٹر پہنچے گا،ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ادویات کیس، عدالتی فیصلہ قبول ہوگا، گوتم گمبھیر