ادویات کیس، عدالتی فیصلہ قبول ہوگا، گوتم گمبھیر

Jun 05, 2021 | 11:47:AM
ادویات کیس، عدالتی فیصلہ قبول ہوگا، گوتم گمبھیر
کیپشن: گوتم گھمبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا کہ ادویات کی ذخیرہ اندوزی کے کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق دہلی حکومت کے ڈرگ ریگولیٹرنے ہائی کورٹ میں کرکٹر سے سیاستدان  بننے والے گمبھیر کی تنظیم پر کووڈ۔19 مریضوں کو دی جانے والی این ٹی وائرل دوا فیبی فلو کا بھاری ذخیرہ جمع رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ گمبھیر کے غیر نفع بخش ڈیلر کے خلاف اور ان سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے بڑی مقدار میں ایک ایسے وقت دواﺅں کا ذخیرہ جمع کیا جب کورونا مریضوں کیلئے ان دواﺅں کی قلت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:میں دلوں کو چھو لیتی ہوں۔۔اداکارہ ہانیہ نے چپ توڑ دی