فریال تالپور کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مختلف پروگرامز پر بریفنگ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) صدر پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین فریال تالپور نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر احمد علی نے فریال تالپور کا استقبال کیا۔
فریال تالپور کو بی آئی ایس پی کے مختلف پروگرامز اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،فریال تالپور نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا،فریال تالپور نے خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا۔
فریال تالپور کاکہناتھا کہ مستحق خاندانوں تک شفاف اور بروقت مالی معاونت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
فریال تالپور نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی اور عملے کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیااورخواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ،دورے کے دوران عوامی خدمت، شفافیت اور مستحقین کو باعزت سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاؤنڈ کی لمبی چھلانگ،ایک ہی دن میں 4روپے مہنگا ،یورو،اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمتوں میں بھی اضافہ