ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jul 06, 2025 | 19:29:PM
ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

پنجاب کے اضلاع مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ ،قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ،اوکاڑہ ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا جوہری مسئلہ کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟ چین نے دنیا کو  بتا دیا

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان۔ تاہم تھر پارکر،عمرکوٹ،بدین،ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر،جیکب آباد، لاڑکانہ،کشمور، شکارپور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان۔ اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ۔ تا ہم بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب، زیارت، کوئٹہ ، قلات ،مستونگ ، خضدار ،آواران،خاران،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

انتباہ: 06 (رات) سے08 جولائی کے دوران موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ہے۔

 شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 47، دالبندین، چلاس 46، سبی اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:24سال بعد اہم گرفتاری