یوم عاشورہ پرسکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں عاشور کے موقع پر صورتحال پر سکون ہے،سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں عاشور کے جلوس میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ میں جنڈ محرم کے جلوس سے ادھر پہنچا ہوں ،آج عظیم قربانی کا دن ہے ،امام حسینؑ محسن انسانیت ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ سکیورٹی کے انتظامات بہت بہترین کئے گئے ہیں،ملک دشمن عناصرتیلی لگا کر حالات خراب کرنے کا موقع چاہتے ہیں، سردار سلیم حیدر نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں،چار دیواری میں عزاداری پر کسی قسم کی پابندی نہیں مگر کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہے،ان کاکہنا تھا کہ پورے پنجاب میں عاشور کے موقع پر صورتحال پر سکون ہیں،ہم نے ملکر بہترین فضا قائم رکھنا ہے ،امن کمیٹی کے افراد دس دن سے پرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد کے لئے کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ