ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای منظر عام پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای طویل عرصے تک انڈرگراؤنڈ رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔
انہوں نے ہفتے کے روز تہران کی امام خمینی مسجد میں عاشورہ کی مناسبت سے منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کی۔
یہ ان کی اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد پہلی عوامی شرکت ہے۔
مزید پڑھیں:برطانیہ کا شام کیساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
85 سالہ رہنما کی ویڈیو ایرانی سرکاری میڈیا نے نشر کی، جس میں انہیں مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔
حاضرین نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا جبکہ خامنہ ای نے ہاتھ ہلا کر اور سر ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔
اسرائیل سے جنگ کے آغاز (13 جون) کے بعد وہ عوامی منظرنامے سے غائب رہے تھے اور ان کے تمام بیانات پہلے سے ریکارڈ شدہ نشر کیے جا رہے تھے۔