آصف زرداری کی گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے مزار پر حاضری، فاتحہ خانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

Jul 06, 2023 | 20:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) سابق صدر آصف علی زرداری کی گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر آمد، فاتحہ پڑھ کر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر حاضری دی، انہوں نے سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیراعظم پاکستان شہید بےنظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو سمیت دیگر مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھ کر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی مشروط فراہمی ،نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا

سابق صدر آصف علی زرداری کی گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر آمد کیلئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے۔