ماہرہ خان کی ’ہیلز‘ سوشل میڈیا پر زیر بحث، قیمت آپ کو دنگ کر دیگی

Jul 06, 2022 | 15:44:PM
ماہرہ خان،سوشل میڈیا،ہیلز،پاکستانی اداکارہ
کیپشن: ماہرہ خان ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کا فیشن سینس بے حد مقبول ہوتا ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ رنگ کی ہیلز ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

 ماہرہ خان ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کا فیشن سینس بے حد مقبول ہے، صارفین انہیں ٹرینڈ سیٹر بھی کہتے ہیں یعنی جو وہ زیب تن کرلیں بس وہی فیشن ہوجاتا ہے۔

 اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے انہوں نے ایک ایونٹ کے دوران مغربی طرز کا لباس پہنا۔

 ماہرہ کو کالی جینز اور سیاہ سِلک ٹاپ میں دیکھا گیا جس کے ساتھ انہوں نے سُرخ ہیلز پہنی ہوئی تھیں۔

 ماہرہ ’ریڈ ہیلز‘ اور سیاہ لباس میں انتہائی دلکش نظر آرہی تھیں، لیکن ان ہیلز کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی، خصوصی ایڈیشن ہونے کی وجہ سے یہ ہیلز ایک ویب سائٹ پر 1014 امریکی ڈالرز کی فروخت ہو رہی ہیں۔

 سپر اسٹار کی ان ہیلز کی قیمت اگر پاکستانی روپے کے حساب سے دیکھیں تو یہ 2 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔